ابنا: گلگت میں ایک علیٰ سطح کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاک چین سرحد سال کے آخری مہینے یعنی دسمبر اکتیس کو بند کی جائے گی۔ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ اس اجلاس میں گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، جنرل منیجر آف جیمز ایسوسی ایشن اور اس ہی قسم کی دیگر تنظیموں سے کہا گیا کہ وہ پاکستان سے چین کے راستے جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست ارسال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد سے گزرنے والوں پر معمولی فیس عائد ہوگی اور ساتھ ہی سرحد عبور کرنے والے افراد کی پولیس تلاشی بھی لے گی۔
.......
/169